پاک برطانیہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے، معظم  احمد خان

پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے،پاک برطانیہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان اور دیگر سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے 26 اگست کو جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔  اس دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

بورس جانسن نے کہا کہ سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی کی 243 پاسنگ آوٹ پریڈ سے دو پاکستانی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئےہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

The post پاک برطانیہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے، معظم  احمد خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email