اداکار عمران اشرف کس کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں؟

پاکستانی اداکار عمران اشرف گلوکار عاطف اسلم کی چھوٹی اسکرین پر بڑی کامیابی کے لئے پرامید ہیں ۔

اداکار نے عاطف اسلم کی ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے نظر آنے کی خبروں پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ عاطف اسے بڑی کامیابی بنائیں گے ، انشااللہ۔

خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق گلوکار عاطف اسلم ڈرامہ سیریل سنگ ِ مرمر کے سیکوئل میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

The post اداکار عمران اشرف کس کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email