جیت ہمیشہ ٹیم اور کھلاڑی دونوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے، فواد عالم

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے کہا کہ جیت ہمیشہ ٹیم اور کھلاڑی دونوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فواد عالم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی کے دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔

 فواد عالم کا کہنا تھا کہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ سے قبل پریکٹس میچ میں تیاری بہت اہم ہوتی ہے۔

  اُن کا کہنا تھا کہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا ہے، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے مومنٹم ٹوٹتا ہے ایسا موسم عموماً انگلینڈ میں دیکھا کرتے تھے۔

 فواد عالم نے کہا کہ بحیثیت پیشہ ور کھلاڑی ہم ایسی صورتحال کے لیے تیار رہتے ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں سینٹر پچ پر میچ سینیریو کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

 قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ موسم کی گرمی سے نمٹنے کے لیے میں سخت فزیکل ٹریننگ لے رہا ہوں۔

The post جیت ہمیشہ ٹیم اور کھلاڑی دونوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے، فواد عالم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email