شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے، اسد عمر

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ اور انڈسٹریل زونز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت سی پیک منصوبہ کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وادر میں بہتری سمیت تمام شعبے عمران خان حکومت کی سی پیک میں سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔

The post شہباز شریف کو سی پیک کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email