اب مستقبل بلاول بھٹو کا ہے, منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

مشیرِ زراعت منظورحسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اب مستقبل بلاول بھٹو زرادری کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں منظورحسین وسان نے نئی پیش گوئیاں کردیں،انہوں نے کہا کہ اب مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے، بلاول بھٹو نوجوان ہے اس نے ہی وزیراعظم بننا ہے باقی عمران خان اور نواز شریف ستر سال کراس کر چکے ہیں۔

منظورحسین وسان کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کا نام ختم ہوجائیگا، فنکشنل لیگ بحال ہونے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے، اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہے اسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی۔

منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے, مشرف والا کھیل کھیلا جائے گا، وقت سے پہلے عمران خان مجبور ہو کرخود الیکشن کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے پیشگوئی کی کہ شیخ رشید جیسے وزراء دوسری پارٹی میں جائیں گے انکو اپوزیشن میں نہیں اقتدار میں رہنا ہے پارٹی تبدیل کریں گے۔

مشیرِ زراعت نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ نواز شریف کے اوپر کیسز ہیں، ن لیگ میں دو نظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہو رہا ہے، مولانا نے جو تحریک چلائی کامیاب ہوایہ سال ان کے لئے مشکل رہے گا پکڑدھکڑ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، ہوسکتا ہےکہ عمران خان ارلی الیکشن کا اعلان کرے، عمران خان 2022 میں الیکشن کا اعلان کریں گے, عمران خان غلط فہمی کا شکار ہے، عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتا۔

مشیرِ زراعت منظورحسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے، اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہےاسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی۔

The post اب مستقبل بلاول بھٹو کا ہے, منظور وسان کی بڑی پیش گوئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email