شہباز شریف سی پیک کو سیاست سے باہر رکھیں، اسد عمر

رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سی پیک کو سیاست سے باہر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ اور انڈسٹریل زونز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت سی پیک منصوبہ کے لیے پرعزم ہے۔

 اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں بہتری سمیت تمام شعبے عمران خان حکومت کی سی پیک میں سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔

The post شہباز شریف سی پیک کو سیاست سے باہر رکھیں، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email