ہوا کی رفتار سے بھی زیادہ تیز چلنے والی ٹرین

سوئٹزر لینڈ کے ماہرین ایک ایسی تیز ترین ٹرین تیار کر رہے ہیں، جو ہوا کی رفتار سے بھی زیادہ تیز چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیرزمین چلنی والی یہ کیپسول ٹرین 745 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، اس میں مسافرکیپسول نما ڈبوں میں بیٹھ کر سفر کریں گے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا کہ سوئٹزرلینڈ سے زیورخ کا سفر جو ٹرین میں تقریبا ساڑھے تین گھنٹے اور جہاز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے، وہ اس ٹرین میں صرف 17 منٹ میں طے کرنا ممکن ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس ٹرین کے بعد شہریوں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے کیونکہ جتنے وقت میں یہ ٹرین 7 چکر لگائے گی اُتنی دیر میں 7 ٹرینیں زیورخ پہنچتی ہیں۔

The post ہوا کی رفتار سے بھی زیادہ تیز چلنے والی ٹرین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email