محمد صادق سنجرانی نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 10 اگست کو اپنے آبائی ضلع چاغی کا دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خصوصی طیارے میں دالبندین آمد کے بعد آبائی علاقے نوکنڈی جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 103 کلومیٹر طویل نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

  چیئرمین سینیٹ نوکنڈی کے علاوہ دالبندین اور نواحی علاقے چارسر کا دورہ بھی کریں گے۔

The post محمد صادق سنجرانی نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email