ہانیہ عامر کا تنقید کرنے والوں کیلئے واضح پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے تنقید کرنے والوں کے لئے واضح پیغام دے دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ سوشل میڈیا پر نامناسب رویہ، تنقید اور ٹرول کرنے والوں کے لئے واضح پیغام دیا ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ ہر گزشتے دن کے ساتھ مجھ میں شعور بڑھ رہا ہے ، بطور انسان خطائیں بھی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چند دن سے ان سوچوں میں غرق ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر بلاوجہ تنقید اور نفرت پھیلانے والوں کو خوش کرنے کے لئے کیا کریں، کچھ دن کی سوچ  و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ہم کیوں کسی کو خوش کرنے کے لئے بلاوجہ کوشش کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو اب سمجھ جانا چاہئیے کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر بھی بہت کچھ ہیں۔

اپنی پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کو خوش رکھنے کے لئے وہ کبھی خود کو تبدیل نہیں کریں گی، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔

The post ہانیہ عامر کا تنقید کرنے والوں کیلئے واضح پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email