کورونا مریضوں کے موجودہ نمونوں میں وائرس کی ڈیلٹا سمیت تمام اقسام پائی گئی ہیں، جاوید اکرم

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا مریضوں کے موجودہ نمونوں میں وائرس کی ڈیلٹا سمیت تمام اقسام پائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر جاوید اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کے پاس جون اور جولائی کے تقریباً 300 سیمپلکس کا ڈیٹا ہے، ڈیٹا کے مطابق 14 فیصد نمونوں میں وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ نمونوں میں وائرس کی الفا قسم پائی گئی جس کا تناسب 57 فیصد تھا، عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا اپریل کے مہینے کا ہے، تازہ ترین ڈیٹا میں الفا، بیٹا، ڈیلٹا اور ایٹا ویرینٹ پائے گئے ہیں۔

جاوید اکرم نے مزید کہا کہ یو ایچ ایس امیونالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہاں تحقیق کررہے ہیں، تمام ڈیٹا ڈاکٹر شاہ جہاں نے برطانوی کو آڈرم انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے پروسس کیا ہے، اس مقصد کیلئے ہول جینوم سیکونسنگ کا طریق کار استعمال کیا گیا ہے، تازہ ترین ڈیٹا چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔

The post کورونا مریضوں کے موجودہ نمونوں میں وائرس کی ڈیلٹا سمیت تمام اقسام پائی گئی ہیں، جاوید اکرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email