ملک میں تبدیلی کی دعویدار ناکام حکومت ترجمانوں کی تبدیلیوں میں مصروف ہے، حسن مرتضٰی

 پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضٰی نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی دعویدار ناکام حکومت ترجمانوں کی تبدیلیوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضٰی نے فردوس عاشق اعوان کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کر کے سب حکومتی ترجمان بھاگ جائیں گے، کوئی ترجمان کب تک ناکام حکومت کی ترجمانی کر سکتا ہے۔

حسن مرتضٰی نے کہا کہ فردوس نے ناکام حکومت اور اپنی سیٹ بچانے کے لیے دوسروں کی کردار کشی و گالم گلوچ کی، افسوس تحریک انصاف کی دوسروں کو گالم گلوچ کی پسندیدہ روایت بھی فردوس کو نہیں بچا سکی۔

The post ملک میں تبدیلی کی دعویدار ناکام حکومت ترجمانوں کی تبدیلیوں میں مصروف ہے، حسن مرتضٰی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email