فردوس باجی مجھے دھمکیاں دیتے دیتے خود فرار ہوگئی ہیں ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا  کہ فردوس باجی مجھے دھمکیاں دیتے دیتے خود فرار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے مستعفی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی آپ ایک فون کال کی مار نکلیں ، مجھے ذاتی طور پر فردوس باجی سے دلی ہمدردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے ہر بار زبردستی استعفے لیکر خوشی خوشی فوراً منظور کر لیا جاتا ہے ، عمران خان کے حکم پر پنجاب میں وزراءاور بیوروکریٹس کو لگانا اور ہٹانا صوبائی معاملات میں کھلی مداخلت ہے ، عمران خان تین سال بعد بھی اپنے وسیم اکرم پلس کو با اختیار نہیں بناسکے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گیارہ کروڑ کا صوبہ ایک انڈرٹریننگ شخص کے حوالے کرنا عمران خان کی دانستہ غلطی تھی ، شہبازشریف کا مقابلہ کرنے والے عثمان بزدار ایک چپڑاسی تبدیل کرنے کا بھی اختیار نہیں رکھتے ، جب قوم پر چابی والے کھلونے اور ریموٹ کنٹرول پر چلنے والے لوگ مسلط ہونگے تو ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چابی والے کھلونے کی تین سال سے سیاسی دکان نوازشریف اور شہبازشریف کے سہارے ہی چل رہی ہے ، عمران خان کے کھاتے سے نوازشریف کا نام نکال دیں تو ان کی ٹوٹل کارکردگی زبان جمع خرچ تک محدود ہے۔

The post فردوس باجی مجھے دھمکیاں دیتے دیتے خود فرار ہوگئی ہیں ، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email