ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کینٹونمنٹ میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے سینٹ میری ہائی اسکول میں پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے ، بے موسمی سیلاب آرہے ہیں اور بارشوں کے موسم بھی تبدیل ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا 10 ارب درخت کا منصوبہ آنے والی نسلوں کے لئے ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان سے ماحولیاتی تبدیلی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

وزیر داخلہ نے شجر کاری مہم پر انتظامیہ اور اسکول کو مبارکباد دی اور اسکول کے بچوں کو بلخصوص اس مہم کا حصہ بننے پر شاباش بھی دی۔

واضح رہے کہ اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بھی تقریب میں شریک تھے۔

 

 

 

The post ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email