گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ڈوز لگا دی گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار 608 ویکسین کی ڈوز لگادی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 لاکھ 11 ہزار 442 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 20 ہزار 166 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق صرف کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 28 ہزار 749 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 10 ہزار 847 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی کی 30.69 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، سندھ کی 22.64 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ڈوز لگا دی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email