پنجاب اوربلوچستان یک جان دو قالب ہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مصالحت وہم آہنگی بلوچستان نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب اوربلوچستان یکجان دوقالب ہیں ، پنجاب کے عوام بلوچستان کے لیے خیر سگالی اورمحبت کے جذبات رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ست گرہ اور اوکاڑہ میں میرچاکر اعظم رندکے مقبرے کی بحالی بلوچ بھائیوں کیلئے خیر سگالی کا خوبصورت پیغام ہے جبکہ میرچاکراعظم رندکے مقبرے پر سیاحوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے تربت میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے خطیر فن ڈمختص کیے ہیں ، بلوچستان کے عوام کے لیے صحت کی مزید سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے لئے ایمبولینس اوراسکول بس پنجاب حکومت کا تحفہ ہے ، ترقی کے سفر میں پنجاب بلوچستان کو ساتھ لے کر چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب اکٹھے ترقی کا سفرطے کریں گی تو پاکستان آگے   گا جبکہ پنجاب حکومت نے پہلے بھی بلوچستان میں بسنے والے بھائیوں کیلئے ہرممکن تعاون کیا ہے اورآئندہ بھی کرتا رہے گا۔

دوسری جانب نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں ، پنجاب کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل قدر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے تعاون کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

The post پنجاب اوربلوچستان یک جان دو قالب ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email