کراچی میں جرائم کی وارداتیں بے قابو ہوگئی ہیں، راجہ اظہر

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم کی وارداتیں بے قابو ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ شب ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیاء کے گھر پر ڈکیتی کے معاملہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جرائم کی وارداتیں بے قابو ہوگئیں ہیں اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ پولیس کی رٹ کے باوجود واقعات میں اضافہ بہت تشویشناک ہے۔

راجہ اظہر نے کہا کہ پولیس جگہ جگہ عوام کو روک کر حراساں کرنے کے بجائے اسٹریٹ چیکنگ کا عمل تیز کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلے عام موٹر سائیکل سوار افراد اسلحہ کے زور پر عوام کو لوٹ رہے ہیں اور سندھ حکومت کی پولیس عوام کو تحفط فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شب پیش آنے والے جرائم کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ہم واقعے میں زخمی چوکیدار منیر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

The post کراچی میں جرائم کی وارداتیں بے قابو ہوگئی ہیں، راجہ اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email