کامران اکمل مظفرآباد اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے گرویدہ ہو گئے

پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپربیٹسمین کامران اکمل مظفرآباد اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے گرویدہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کامران اکمل نے کہا  ہے کہ میں پہلی بار کرکٹ کھیلنے مظفرآباد آیا ہوں، مظفرآباد اسٹیڈیم کا وینیو خوبصورت ترین وینیو ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم ساؤتھ افریکا اور ویسٹ انڈیز کے اسٹیڈیم سے بھی خوبصورت ہے، مظفرآباد اسٹیڈیم چاروں طرف پہاڑوں میں گھیرا ہوا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اس اسٹیڈیم کے لائیو مناظر جائیں گے تو دنیا دیکھے گی۔

کامران اکمل نے کہا کہ کے پی ایل کی منیجمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے یہ زبردست لیگ آرگنائیز کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ لیگ کشمیری نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے، ہم کرکٹ کے ذریعے اس لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔   ا

The post کامران اکمل مظفرآباد اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے گرویدہ ہو گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email