ہمایوں سعید بھی شہزاد رائے کے نئے گانے کے پیغام سے متاثر

پاکستان کے مقبول اداکار ہمایوں سعید نے گلوکار شہزاد رائے کے نئے گانے کی کھل کر تعریف کی۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے کے گانے کو اپنے تعریفی کلمات کے ساتھ آگے بڑھا دیا ہے۔

مقبول اداکار نے گانے کے الفاظ، دھن اور اس میں دیے گئے طاقتور پیغام کی بھرپور تعریف کی ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ سوچنے پر مجبور کرنے والا کلام اور زبردست دھن، جس نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، یہ بہت ہی پراثر پیغام ہے۔

بچوں پر دنیا بھر میں ہورہے مظالم کے خلاف شہزاد رائے نے اپنے گانے کے ذریعے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔

گانے کو کشمیر، فلسطین، بچوں کے تحفظ،آزادی صحافت اور فیض احمد فیض کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے کا دنیا بھر میں بچوں پر مظالم کے خلاف یہ گیت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

The post ہمایوں سعید بھی شہزاد رائے کے نئے گانے کے پیغام سے متاثر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email