وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق

لاہور میں پی ٹی آئی کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ملک اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

پولیس کے مطابق اسد کھوکھر کے بھائی کو ٹارگٹ کر کے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زخمی ملک گوگا کھوکھر کو نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک مبشر عرف ملک گوگا کو شادی ہال سے باہر فائر لگے،  جبکہ مبشر کھوکھر کے سر پر گولیاں لگی ہیں۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email