اداکار یاسر حسین اعجاز اسلم کی صلاحیتوں کے مداح

پاکستانی اداکار یاسر حسین سینئر اداکار اعجاز اسلم کی صلاحیتوں سے متاثر ہوگئے۔

اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اعجاز اسلم کی ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں اعجاز اسلم مصری چٹنی ‘ ہمص ‘بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اعجاز اسلم کی تعریف کرتے ہوئےلکھا کہ یہ بندہ کچھ بھی کر سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ اداکار اعجاز اسلم اکثر ابیشتر مختلف قسم کے اپنے پسندیدہ کھانے بناتے رہتے ہیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔

اس کے علاوہ اعجاز اسلم اپنے مداحوں کو صحت مند رہنے کے لئے مختلف قسم کی مفید مشورے بھی دیتے ہیں جوکہ ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

The post اداکار یاسر حسین اعجاز اسلم کی صلاحیتوں کے مداح appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email