خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والا مجرم گرفتار

سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والا مجرم پولیس کی گرفت میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سپرانٹینڈنٹ اشتیاق پاٹولی ایک خاتون ٹیچر کو ہراساں کر رہے تھے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ خاتون اسکول ٹیچر کی مدعیت میں تھانہ ٹنڈومحمد خان میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے بتایا کہ سپرانٹینڈنٹ اشتیاق دوستی رکھنے کے لئے ان کو ہراساں کررہا تھا اور ان کی تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے قابل اعتراض بنا کر انھیں بھیجتا تھا۔ خاتون ٹیچر کے دوستی سے انکار پر ملزم نے ان پر تیزاب پھیکنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون اسکول ٹیچر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر کے ڈی آئی جی سے انصاف کی اپیل کی تھی جس پر ڈی آئی جی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سپرانٹینڈنٹ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

The post خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والا مجرم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email