ملک میں مہنگائی راج برقرار، ہفتہ وارشرح میں 0.12 فیصد کا اضافہ

ملک میں مہنگائی راج برقرار،ہفتہ وارشرح میں 0.12 فیصد کا اضافہ،17 ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کاپارہ 15.79فیصد ریکارڈ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں17 سے 22 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے شرح 12.39 فیصد ریکارڈہوا جبکہ ملک میں مہنگائی کامجموعی پارہ 12.40کی سطح پر ریکارڈکیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران آٹا، لہسن، خشک دودھ، اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، دال مسور کی قیمت میں 95 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں ایل پی جی، پیٹرولیم مصنوعات ،دالیں گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹین 20 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 28پیسےمہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی کے 11.67 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 41 روپےکی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 11 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 12 روپے تک سستے ہوئے جبکہ جولائی کے آخری ہفتے میں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

The post ملک میں مہنگائی راج برقرار، ہفتہ وارشرح میں 0.12 فیصد کا اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email