یاسرحسین کا اولاد کی تربیت سے متعلق اہم مشورہ

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اولاد کی تربیت سے متعلق ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اولاد کی اچھی تربیت سے متعلق ایک قول شیئر کیا ہے جس میں اولاد کو بے جا سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اولاد کی اچھی تربیت کرنے کے بارے میں نصیحت کی گئی ہے۔

یاسر نے یہ قول شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ضروری بات۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اداکار کی اس پوسٹ کو ابھی تک 28 ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یاسر حسین کے اس  مشورے پر ملاجلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دنو ں پہلے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا تھا۔

The post یاسرحسین کا اولاد کی تربیت سے متعلق اہم مشورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email