پاک افغان بارڈر پر پولیو کے اسکریننگ کے ساتھ قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں،فیصل سلطان

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پولیو کے اسکریننگ کے ساتھ قظرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔ خوشی ہوئی کہ احسن طریقے سے بارڈر پر پولیو کے تدارک کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر میں پولیو کے کیسز میں کمی آئی  ہے،گزشتہ 6 ماہ کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے بچوں کے لئے مفید ہے،پولیو ورکرز اور متعلقہ ٹیمیں احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں۔امید ہے کہ کام ایسا چل رہا ہو تو پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ۔

کورونا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے ،چوتھی لہر میں ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسزکراچی سے آئے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ لہر کے دوران گزر رہے ہیں لیکن خوش آئند ہے کہ ویکسینیشن بھی لگوا رہے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سرٹیفکیٹ میں 2 فیصد سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں ،سرٹیفکیٹ کے حصول میں چند ہزار شکایات درج کی گئی جسے ختم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ  مارکیٹ میں ادویات کے شارٹیج کے باعث قیمتوں میں کبھی اضافہ ہو جاتا ہے،نئے ایکٹ کے تحت ادویات کی قیمتیں فکس ہو جائیں گے۔

The post پاک افغان بارڈر پر پولیو کے اسکریننگ کے ساتھ قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں،فیصل سلطان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email