ميری دعاہے ارشدپاکستان کےليےميڈل لےکرآئيں،اظہر علی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر نے کہا ہے کہ ميری دعاہے ارشدپاکستان کےليےميڈل لےکرآئيں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اظہرعلی نے ويڈيو کانفرنس میں کہا کہ  ارشد نديم کےليے نيک خواہشات کا اظہارکرتاہوں۔ کوشش کريں گےارشدکا فائنل مقابلہ ديکھيں ۔

 اظہرعلی کا کہنا تھا کہ  ٹيسٹ ميچزہميں کافی وقت سے کم مل رہےہيں، افسوس ہوتاہےکہ ہميں کم ٹيسٹ ميچ ملتے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کوشش کريں گےورلڈ ٹيسٹ چيمپئن شپ کا اچھا آغاز کريں، اچھا آغاز ضروري ہے،اگرآغاز اچھاہوگاتوآگےفائدہ ملےگا، ہوم کنڈيشنزکا ہر ٹيم کو فائدہ ہوتاہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ  ويسٹ انڈيزکےپاس اچھے تجربےکاربولرہيں، ويسٹ انڈيزہوم گراؤنڈ پرمضبوط حريف ہوتی ہے۔

اظہرعلی کا کہنا تھا کہ  ہر سيريزميں يہي سوچتےہيں کہ سنچری کريں،کوشش ہوگی کہ دوميچزہيں تودونوں ميچزميں سنچری کريں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہميں اوورسيزميں اپناريکارڈ بہتربنانےکی ضرورت ہے، کنڈيشنزکےحساب سےکھيلنے کي کوشش کريں گے۔

اظہرعلی کا کہنا تھا کہ  لوگ بول بول کرٹيسٹ کرکٹ ختم نہ کرديں ويسےختم نہيں ہوگی، ہمارےاطراف ميں ايسا لگتاہےکہ ٹيسٹ کرکٹ ختم ہی نہ ہوجائے۔

 سابق کپتان اظہر علی کا مزید  کہنا تھا کہ کيريئرميں يہ فوکس ہےکہ ٹيم کو ٹيسٹ چيمپئن شپ جتواؤ ں۔

The post ميری دعاہے ارشدپاکستان کےليےميڈل لےکرآئيں،اظہر علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email