نواز شریف کا جھوٹ اور عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہو گیا ہے،فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ جھوٹ اور عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف برطانیہ کے ہوم ڈیپاٹمنٹ میں اپنی بیماری کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ بھی ایکسپائر ہو چکا ہےاور نواز شریف پر آئے روز برطانیہ کی سرزمین تنگ ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان آ کر اپنی چوری کا حساب دینا ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خود ساختہ بردیسی جلد واپس آئیں اور حقیقی لیڈرہونے کا ثبوت دیں، جنہیں عوام کا درد ہوتا ہے وہ عوام کےساتھ رہتے ہیں نہ کہ اپنے بچوں کے ساتھ بیرون ممالک میں  پرتیش زندگی گزارتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک نئے ایجنڈے پر کام کرنے جا رہے ہیں، عثمان بزدار ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج دیکر عوام کے دکھوں کا مداوا کر رہے ہیں۔

The post نواز شریف کا جھوٹ اور عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہو گیا ہے،فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email