ایشیائی ترقیاتی بینک کوویڈ ویکسین کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا،عمر ایوب

وفاقى وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان  نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کوویڈ ویکسین کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق فاقى وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کووڈ ویکسین کے لیے 500 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو ویکسین کی بروقت فراہمى کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی کوویڈ روکنے کی كامياب کوششوں كو عالمی برادری کی طرف سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

وفاقى وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان كى وبا کے منفی اثرات کو کم کرنے اور ملک کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے کى کامیاب کوششوں کا حصہ ہے۔

فنانسنگ معاہدے پر ذوالفقار حیدر ، ایڈیشنل سیکرٹری ای اے ڈی اور کلیوکاواکی کنٹری ڈائریکٹر  اے ڈی بی نے  بھی دستخط کیے۔

The post ایشیائی ترقیاتی بینک کوویڈ ویکسین کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا،عمر ایوب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email