خواتین اور بچوں سے  متعلق جرائم کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان  کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم میں اضافے کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری نے اپنے ایک بیان میں گھریلو تشدد  کے متعلق بل کو پارلیمان سے منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو تشدد کے خلاف بل کو اب پارلیمنٹ سے منظور کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف ان واقعات کو واضح طور پر ‘جرم’ قرار دیا جانا چاہیے  جبکہ ریاست کو اس طرح کے واقعات کے خلاف سخت اور واضع پیغام دینا چاہئے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا مزید  کہنا تھا کہ اس قانون سازی میں مزید کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے،  سندھ حکومت اس طرح کا قانون منظور کر چکی ہے ۔

The post خواتین اور بچوں سے  متعلق جرائم کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email