کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کا پہلا میچ میر پور رائلز اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

کے پی ایل کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جبکہ ایونٹ کے میچز کے لیے پانچ پچز بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

میر پور رائلز اور راولا کوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب شام چھ بجے شروع ہوئی تھی۔

ایونٹ میں پی سی بی کے غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوں گے ان میں عماد وسیم ، محمد حفیظ اور اعظم خان بھی شامل ہیں۔

The post کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email