گلوکارہ آئمہ بیگ کا وزن 75 کلو تھا؟

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ان کا وزن 75 کلو تھا۔

گلوکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن ان کا وزن 75 کلو تھا اور ان کی ٹرپل چِن تھی۔

آئمہ بیگ کی یہ بات سن کر میزبان حیران رہ گئیں اور کہا کہ آپ بچی ہوں گی تب۔

جس پر آئمہ نے جواب دیا کہ وہ بچی نہیں تھیں تب وہ 16 سال کی تھیں اور کالج میں تھیں، کالج میں لڑکیاں اس عمر میں بڑی فِٹ لگتی ہیں تو انہیں کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ ان کے ساتھ کی ساری لڑکیاں وہ کپڑے پہن رہی ہیں جو وہ نہیں پہن سکتیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیونکہ ان کا وزن 75 کلو سے بھی زیادہ تھا تو وہ ہر طرح کے کپڑے نہیں پہن سکتی تھیں۔

میزبان نے آئمہ سے پوچھا کہ پھر کس طرح اتنا وزن کم کیا ؟

جس پر آئمہ نے ہنستے ہوئے کہا انہوں نے وزن بہت مشکل سے کم کیا ہے۔

انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا کہنا نہیں چاہئیے لیکن انہیں ڈینگی ہوگیا تھا اور اس کے بعد ان کا وزن دوبارہ کبھی بڑھا ہی نہیں۔

 

The post گلوکارہ آئمہ بیگ کا وزن 75 کلو تھا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email