شوکت خانم اسپتال میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کے مریضوں کا علاج ہوسکے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کے مریضوں کا علاج ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے نئے آپریٹنگ روم اور آئی سی یو کا افتتاح ہونے پر خوش ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم پشاور جس کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا، یہ سہولیات مکمل ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں شوکت خانم 1994میں کھولا گیا چونکہ لاہور آنے والے مریضوں میں سے %30 کا تعلق خیبرپختونخوا اور افغانستان سےتھا۔ اس لئے ہم نے پشاور میں اسپتال کےقیام کا فیصلہ کیا ہے جا کے تحت شوکت خانم اسپتال میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کے مریضوں کا علاج ہوسکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اسپتال کے معاونین و عطیات کنندگان سے میری اپیل ہےکہ دل کھول کر عطیہ کریں تاکہ موجودہ دونوں اسپتال کینسر کے بڑھتے ہوئے مریضوں کومفت علاج کی فراہمی جاری رکھ سکیں اور کراچی کا اسپتال منصوبے کے مطابق دسمبر 2023میں مریضوں کیلئے اپنے دروازے کھول سکے۔

 

The post شوکت خانم اسپتال میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کے مریضوں کا علاج ہوسکے گا، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email