کسی کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ پروگرام اب پتہ چلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے الگ چیز ہےاورپارٹی ڈسپلن الگ چیز ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پارٹی حکومت میں آئی ، عون چوہدری کو عمران خان نے عزت دی اور معاون خصوصی بنایا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں کسی کی چوری بچانےکیلئےساتھ کھڑےنہیں ہوتے، عون چوہدری جہانگیرترین کوعمران خان سے بڑا لیڈر ظاہر کررہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیرترین بڑے بھائی ہیں اور رہیں گے، جہانگیرترین کو سب چیزوں کا سامنا کرناپڑے گا۔ اس طرح کےگروپ بناکر کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملےگا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ14سال سے ان لوگوں کیخلاف عمران خان کے ساتھ میدان میں ہوں، عون چوہدری نےپارٹی کی خدمت ضرور کی ہے  لیکن پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیے خلاف کارروائی ضرورہوگی۔

The post کسی کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email