سندھ کی عوامی حکومت ہر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہے،بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی عوامی حکومت ہر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں ردوبدل ایک حقیقی عوامی حکومت کے چیک اینڈ بیلنس کا مظہر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں عوامی مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی وباء اور وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود حکومتِ سندھ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیئے صوبائی حکومت ہر ممکن کاوشیں اٹھا رہی ہے، کابینہ میں ردوبدل سے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کا تسلسل مزید موثر اور بھتر ہوگا۔

The post سندھ کی عوامی حکومت ہر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہے،بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email