والد اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے، لارا دتہ کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے۔

حال ہی میں لارا دتہ اور اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں لارا دتہ کو اندراگاندھی کے روپ میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

لارادتہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ان کے والد ونگ کمانڈر ایل کے دتہ بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ فلم بیل باٹم میں اندرا گاندھی کے کردار کو نبھانے سے قبل ہی اس کردار سے ایک ذاتی تعلق کو محسوس کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ والد نے اندرا گاندھی کا جہاز کئی بار اڑایا اور انہیں ذاتی طور پر جانتے تھے، والد سے اندرا گاندھی کی کہانیاں سن کر ہی بڑی ہوئی ہوں۔

واضح رہے کہ اکشے اور لارا دتہ کی فلم بیل باٹم 19 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں اکشے خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے جب کہ فلم کے دیگر کرداروں میں وانی کپور، ہما قریشی بھی نظر آئیں گی۔

The post والد اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے، لارا دتہ کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email