وفاقی حکومت کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے پاس وسائل نہ ہونے کے سبب الخدمت کے ساتھ اسپرے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، کے ایم سی کے سابق ایڈمنسٹریٹر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے الخدمت کے ساتھ اشتراک کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی جماعت اسلامی اور الخدمت نے سندھ حکومت کو خط لکھا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی  کا کہنا تھا کہ الخدمت نے کراچی کی مساجد، مندر سمیت ہر جگہ پر بلا تفریق اسپرے کیا ، کراچی کی بہتری کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت ہمیشہ سے تیار ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کی تین کروڑ کی بلدیہ کے پاس صفائی کے حوالے سے مسائل موجود نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو خیرات نہیں بلکہ حق دیا جائے، وفاقی حکومت کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، وفاقی و صوبائی حکومت کراچی کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

The post وفاقی حکومت کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email