بلدیاتی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دینا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دینا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جسں میں  بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کو شہر کے مسائل حل کے لیے پلان بھی پیش کردیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی شہر میں بلدیاتی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دینا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، ترجیحی بنیادوں پر شہر میں مسائل حل کریں۔

The post بلدیاتی مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دینا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email