ماہرہ خان کی سیلری کتنی ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف غلط معلومات شیئر کرنے والوں کو پیغام دیا ہے۔

انسٹاگرام پر ماہرہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہیں ہاتھ میں سوالوں کا کارڈ تھامے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

اداکارہ نے کارڈ سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو گوگل ان سے متعلق جاننا چاہتا ہے۔

انہوں نے اس کارڈ میں دیکھتے ہوئے ایک سوال پڑھ کر بتایا کہ ماہرہ خان کی سیلری کیا ہے؟

اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے بتایا کہ میں کیا کرتی ہوں؟ اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اگر میں کمرشل کروں تو میرا معاوضہ ذرا زیادہ ہوتا ہے۔

اس ویڈیومیں ماہرہ نے معاوضے کے مجموعی اعدادوشمار بتانے سے انکار کردیا ہے۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے کیوںکہ میری کزن نے مجھے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک خوبصورت گھر کو میرا گھر کہا جارہا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس ویڈیو کو دیکھ کر خواہش جاگی کہ کاش وہ میرا گھر ہوتا ، کیوںکہ میرے گھر میں تو میرا اپنا کمرہ نہیں ہے۔

The post ماہرہ خان کی سیلری کتنی ہے؟ اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email