وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے، عبدالقیوم خان نیازی

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ریاستی بیوروکریسی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں، ریاستی عوام خوشحال ہوگی تو لاین آف کنٹرول کی دوسری جانب مثبت پیغام جائے گا۔

عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ فنڈز کی کمی نہیں ہونے دوں گا، ریاست کو ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے، میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہم ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے مزید کہا کہ ایسا عمل ہرگز نہیں ہونا چاہیے جس سے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف غلط پیغام جائے، تمام محکمہ جات الیکشن شیڈول کے بعد ہونے والے تقرریوں کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کریں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل، پرنسپل سیکرٹری، ایس ایم بی آر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سمیت جملہ محکمہ جات کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

The post وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے، عبدالقیوم خان نیازی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email