بچے کے منع کرنے کے باوجود جب ماں نے پل سے گاڑی گزاری تو کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جو پاکستان کی ہے اور ویڈیو دیکھنے والے حیرت کے ساتھ ساتھ  قہقہے لگانے پربھی مجبور ہو جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کار ڈرائیور اپنی گاڑی کو ایک خطرناک پل کے اوپر سے لے کر جانے کی کوشش کرتی ہیں وہیں ان کی گاڑی میں موجود بچہ خوف سے چیخنا چلانا شروع کر دیتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ویڈیو میں بچے کو یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس پل سے گاڑی لے کر نہیں جائیں یہ پیدل چلنے والا پل ہے۔

جب خاتون پل سے گاڑی گزار رہی ہو تی ہیں تو یہ بچہ دعامانگنے لگ جاتا ہے کہ یا اللہ ہمیں بچا لینا۔

The post بچے کے منع کرنے کے باوجود جب ماں نے پل سے گاڑی گزاری تو کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email