شہری کورونا کے خلاف حفاظتی و احتیاتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں، سارہ اسلم

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب سارہ اسلم نے کہا کہ شہری کورونا کے خلاف حفاظتی و احتیاتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب سارہ اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔

سارہ اسلم نے کہا کہ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے، 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے 964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 361458 ہو گئی ہے اور اب تک صوبہ بھر میں 334599 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6276254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

سارہ اسلم نے مزید کہا کہ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

The post شہری کورونا کے خلاف حفاظتی و احتیاتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں، سارہ اسلم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email