بلوچستان سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی اور بلوچستان نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع کی تعمیر اور ترقی کے لئے بھی وفاقی حکومت تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم کا وژن قابل تعریف ہے، اس سطح پر بلوچستان میں کبھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے اور یہ کام حکومت بلوچستان کی شراکت کے ساتھ ہو رہے ہیں۔

The post بلوچستان سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email