نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزہ میں توسیع نہ کرکے ظل سبحانی اور جعلی راجکماری کے ایک اورجھوٹ اور پراپیگنڈا کا پردہ فاش کردیا ہے، ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا، پاکستان کی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا، ظل سبحانی گھر کے رہے نہ گھاٹ کے، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ملک اور قوم کیساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے، ظل سبحانی نے اپنی دھرتی کو چھوڑ کر جس ملک میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں اس ملک نے ظل سبحانی کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے، اب بھی وقت ہے ظل سبحانی قوم سے لوٹی دولت واپس کردیں اور قوم سے معافی مانگیں، تاکہ مزید رسوائی سے بچ سکیں، ظل سبحانی اب پاکستان کی ٹکٹ کٹوائیں جہاں جیل انکی منتظر ہے جس کیلئے کسی ویزہ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

 

The post نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email