او آئی سی کے وفد کا اہم دورہ آزاد کشمیر

او آئی سی کا مستقل آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے مظفر آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفد میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، ترکی ، تیونس ، مراکش ، آذربیجان ، ملائشیا ، گیبن ، نائیجیریا اور یوگنڈا کے ارکان شامل ہیں جبکہ وفد صدر آزاد کشمیر ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ارکان، کشمیری مہاجریں اور اقوام متحدہ کے مبصر مشن  کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔

روانگی سے قبل آذربائجان کے ڈاکٹر ایدین صفی خانلی نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہے بلکہ تمام اسلامی ممالک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انہیں دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

 اگلے دن وفد لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرے گا۔

دوسری جانب یہ بات صاف واضح ہے کہ دو سال سے او آئی سی نے اپنے انسانی حقوق کے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے اور زمینی حقائق جاننے کا کام سونپ رکھا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

حتی کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد اپنے سیاست دانوں کو بھی مقبوضہ وادی کا دورہ کر نے سے روک دیا تھا جبکہ اس کے برعکس پاکستان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور اس سے پہلے بھی متعدد بار غیر ملکی صحافی اور سفارتکار آزاد کشمیر کے دورے کرچکے ہیں۔

 

 

The post او آئی سی کے وفد کا اہم دورہ آزاد کشمیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email