حکومت صرف اور صرف صحت پر سیاست کرنا جانتی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صرف اور صرف صحت پر سیاست کرنا جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال میں احتساب کابینہ دفن ہوچکا ہے، کرائے کے ترجمان آٹا، بجلی، ادویات پر پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا، حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، ن لیگی قیادت کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانیہ میں ویزا توسیع کی درخواست نارمل طریقہ کار ہے، نوازشریف کی برطانوی ویزا توسیع مسترد ہونے کی خبرآئی، ویزا ایکسپائر ہونے کے بعد توسیع کی درخواست دی گئی، نواز شریف کے وکلا نے امیگریشن ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا کارکن اس وقت جذباتی ہے اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار یہ ترجمان اور یہ ٹولہ ہوگا، جھوٹ اگر بولا ہوگا تو حکومت نے بولا ہوگا، نواز شریف کو جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

The post حکومت صرف اور صرف صحت پر سیاست کرنا جانتی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email