وزیر اعظم کشمیر میں ظلم سے متعلق دنیا کو متعدد مواقعوں پر آگاہ کرتے رہے ہیں، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر میں ظلم و جبر سے متعلق دنیا کو متعدد مواقعوں پر آگاہ کرتے رہے ہیں۔

اہنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکہ کا دورہ کیا ہے اور میرا دورہ امریکہ بہت مثبت رہا ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایا کاروں سے معاشی سیکیورٹی پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے جبکہ میں نے امریکہ کے صدر سے فو ن نہ کرنے کی شکایت نہیں کی، کال کرنا کوئی ایشو ہے ہی نہیں وہ جب کرنا چاہیں کریں۔

 واضح رہے کہ معید یوسف نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں پاکستان کا بیانیہ مثبت طریقے سے پیش نہیں کیا جاتا تھا۔

 

 

 

The post وزیر اعظم کشمیر میں ظلم سے متعلق دنیا کو متعدد مواقعوں پر آگاہ کرتے رہے ہیں، معید یوسف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email