عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے سندھ بینک نے قومی اداروں کو بڑی پیشکش کردی

عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے سندھ بینک نے قومی اداروں کو بڑی پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بینک نے کراچی کے مختلف اضلاع میں ویکسینیشن سینیٹرز قائم کرنے کے ساتھ موبائل ویکسینیشن وین کی پیشکش کردی ہے، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاح کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کارپوریٹ سوشل رسپانسیبیلیٹی کے تحت سندھ  بینک کی جانب سے ایکزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ فیصل مجیب صاحب اور اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ جناب محمد نعمان ہاشمی کی بھی شرکت کی تھی، اجلاس میں کمشنر کراچی جناب نوید احمد شیخ کی جانب سے ویکسینیشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر پر انتظامات کو بہتر  اور ویکسینیشن سینٹر کی تعداد میں ہر ممکن حد تک اضافہ جائے گا،  فیصلہ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے گی۔

The post عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے سندھ بینک نے قومی اداروں کو بڑی پیشکش کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email