وزیر اعظم عمران خان سے شبلی فراز کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ اور کارکردگی کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اس اہم پیش رفت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے ماضی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کا موثر ازالہ کرنے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ  مشین کی افادیت پر زور دیا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا مکمل اعتماد بحال کرنے اور اس پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

The post وزیر اعظم عمران خان سے شبلی فراز کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email