گلستانِ جوہر میں پولیس کا شادی ہال پر چھاپہ

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 15 میں بروقت کارروائی کے دوران پولیس نے شادی ہال پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شادی ہال میں جاری شادی پر چھاپہ مارااور ہال کے منیجر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی طور پر شادی جاری تھی جس پر شادی ہال کو سیل کر کے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

The post گلستانِ جوہر میں پولیس کا شادی ہال پر چھاپہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email