یاسر حسین کو اقراء عزیز کی نامناسب تصویر شیئر کرنا بہت مہنگا پڑگیا

اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کی نامناسب تصویریں شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انہوں نے اقراء عزیز کی بیٹے کا ڈائپر تبدیل کرتے تصویریں شیئر کی اور ساتھ ہی یہ شکوہ بھی کیا کہ جب وہ ڈائپر بدلتے ہیں تو کوئی تصویر ہی نہیں لیتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اقراء عزیز کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے یاسر نے لکھا کہ میرے بچے کی ماں میرے بچے کا ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے، افسوس کی بات یہ ہے کہ جب میں ڈائپر تبدیل کرتا ہوں تو کوئی تصویر ہی نہیں لیتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یاسر اور اقراء کے ہاں ننھے کبیر حسین کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ پر کیا تھا۔

The post یاسر حسین کو اقراء عزیز کی نامناسب تصویر شیئر کرنا بہت مہنگا پڑگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email