مصدق سیٹھی ہر کڑے وقت میں وزیراعظم کے ساتھ جڑے رہے، خرم شیر زمان

 پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملیر کے بانی رہنماء مصدق سیٹھی ہر کڑے وقت میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جڑے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان ملیر میں بانی رہنماء مصدق سیٹھی کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچے۔ جہاں انہوں نے   مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور مغفرت کیلئے دعا کی۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

اس موقع پر خرم شیر زمان  کا کہنا تھا کہ مصدق سیٹھی کی تحریک انصاف کیلئے دی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدرخرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف مصدق سیٹھی جیسے قیمتی اثاثے سے محروم ہوگئی ہے۔

خرم شیر زمان کے ہمراہ پی ٹی آئی سینئر نائب صدر کراچی کیپٹن رضوان  خان سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

The post مصدق سیٹھی ہر کڑے وقت میں وزیراعظم کے ساتھ جڑے رہے، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email